Home / تازہ ترین / سنی دیول فلمی فوجی ہے اور میں اصلی ہوں ، امریندر سنگھ

سنی دیول فلمی فوجی ہے اور میں اصلی ہوں ، امریندر سنگھ

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے رہنما امریندر سنگھ نے کہا ہےکہ سنی دیول فلمی فوجی ہے اور میں اصلی ہوں ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے رہنما امریندر سنگھ نے گورداسپور سے بی جے پی کے امیدوار سنی دیول پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا ہےکہ وہ فلمی فوجی ہے اور میں اصلی ہوں، ہم اُسے ہراد یں گے۔ وہ ہمارے امیدوار سنیل جاکھر کے لئے خطرہ نہیں ۔
یاد رہے کہ اداکار سنی دیول نے 23اپریل کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور اُسی روز اُنہیں گورداسپور سے لوک سبھا کی نشست کے امیدوار نامزد کردیا گیا تھا۔
پارٹی میں شمولیت کے وقت سنی دیول کا کہنا تھا کہ جس طرح میرے والد دھرمیندر اٹلی بہاری واجپائی کے ساتھ تھے، آج میں مودی جی کے ساتھ ہوں۔

Check Also

انوشکا شرما

انوشکا شرما ایک بھارتی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *