Home / تازہ ترین / پاکستان کی انٹرنیٹ صلاحیت 96 ٹیرابائٹ فی سیکنڈ تک بڑھانے کیلئے معاہدہ

پاکستان کی انٹرنیٹ صلاحیت 96 ٹیرابائٹ فی سیکنڈ تک بڑھانے کیلئے معاہدہ

پاکستان کے انٹرنیٹ انفرااسٹرکچر کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سائبرنیٹ پاکستان اور پیس کیبل انٹرنیشنل کے درمیان ایک معاہدہ ہوگیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اینڈ ایسٹ ایشیا کنیکٹنگ یورپ (پیس) اور کیبل انٹرنیشنل نیٹ ورک کمپنی لمیٹڈ اور سائبر انٹرنیٹ سروسز پرائویٹ لمیٹڈ (سائبرنیٹ پاکستان) کے درمیان ملک کے پہلے کیریئر نیوٹرل اوپن ایکسز سب میرین کیبل سسٹم (زیرسمندر کیبل کا نظام) کے ساتھ انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کی صلاحیت کو 96 ٹیرابائٹ فی سیکنڈ تک بڑھانے کے لیے قاہرہ میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
پاکستان، جبوتی، مصر، کینیا اور فرانس میں قدم رکھنے کے ساتھ پیس کیبل سسٹم ایشیا، یورپ اور افریقہ کے اقتصادی راہداریوں کے مابین باہمی ربط فراہم کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق یہ 12 ہزار کلومیٹر طویل نجی کیبل سسٹم ‘صارفین کے لیے کھلی، لچکدار اور کیریئر نیوٹرل سروسز فراہم کرے گا’ جبکہ اس منصوبے کا پہلا فیز ایشیا، یورپ اور افریقہ کو جوڑے گا اور پیس 2020کو پہلی سہ ماہی میں اس کی تکمیل کی امید ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ مقامی آبادی کے لیے گیگابٹ رفتار کو بڑھانے کے قابل بنائے گا اور پاکستان اور ہمسایہ ممالک میں صارفین کی جانب سے موبائل اور فکسڈ بروڈبینڈ کی بیڈودتھ طلب کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

مذکورہ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ اس نظام کو ایسا بنایا گیا ہے کہ یہ جدید 200جی ٹیکنالوجی اور ڈبلیو ایس ایس ٹیکنالوجی کو اپنائے گا، جس سے فی سیکنڈ فی فائبر 16 ٹیرابائٹس سے زیادہ منتقل کرنے کی صلاحیت ہوگی اور یہ بڑھتی ہوئی علاقائی ضروریات کو پورا کرے گیا۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *