Home / تازہ ترین / بالی وڈ فلم کلنک پاکستان کے تاریخی مقامات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے

بالی وڈ فلم کلنک پاکستان کے تاریخی مقامات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے

بالی وڈ فلم ’کلنک‘ میں ’روپ‘ کا مرکزی کردار پہلے ہی پاکستانی ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘کی کشف سے متاثر ہے اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلم کی کہانی کا مرکزی خیال بھی پاکستان میں ہی سوچا گیا۔

یش جوہر نے فلم ’کلنک‘ کے سیٹ کی تیاری کے لیے 15 سال قبل پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ کیا تھا
تاہم وہ یہ فلم مکمل نہ کرسکے اور اب ان کے بیٹے کرن جوہر نے اپنے والد کا خواب پورا کرنے کے لیے فلم ’کلنک‘ بنائی ہے۔
فلم میں عالیہ بھٹ، ورون دھون، سوناکشی سنہا، آدیتیہ رائے کپور کے علاوہ تقریباً دو دہائیوں بعد سنجے دت
اور مادھوری ڈکشٹ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اداکارہ نے بتایا کہ روپ کا کردار کشف سے بہت مماثلت رکھتا ہے اور وہ بھی ویسے ہی حالات کا سامنا کرے گی
کیونکہ ذمہ داریاں سنبھالنی ہوں گی تو وہ ہمیشہ خوش نہیں ہوتی وہ کمزرو بھی ہے لیکن طاقتور بھی۔
عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ کردار نبھانے میں یہ بہت مشکل کام ہوتا ہے کہ ایک ساتھ بہت سارے تاثرات کا مظاہرہ کیا جائے
جیسے ناخوش ہونا، کمزور، طاقتور اور یہ سب کشف کے کردار میں تھا

Check Also

انوشکا شرما

انوشکا شرما ایک بھارتی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *