Home / تازہ ترین / میکال ذوالفقار کی فلم “شیردل” کی باکس آفس پر دھوم، لال کبوتر کو پیچھے چھوڑ دیا

میکال ذوالفقار کی فلم “شیردل” کی باکس آفس پر دھوم، لال کبوتر کو پیچھے چھوڑ دیا

یوم پاکستان کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلمیں ’’شیردل‘‘ اور ’’لال کبوتر‘‘ پاکستانی باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہیں تاہم میکال ذوالفقار کی فلم’’شیردل‘‘ نے منشا پاشا کی فلم’’لال کبوتر‘‘ کو ریلیز کے پہلے روز پیچھے چھوڑدیا

بھارتی فلموں پر پابندی کے باعث دونوں فلمیں پاکستانی شائقین کو سینما تک لانے میں کامیاب رہیں۔

تاہم فلم ’’شیردل‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑسے زائد کا بزنس کرکے ’’لال کبوتر‘‘ کو پیچھے چھوڑدیا۔
باکس آفس ڈیٹیلز اور انٹرٹنمنٹ پی کے کے مطابق فلم ’’شیردل‘‘ ریلیز کے پہلے روزمجموعی طور پر
ایک کروڑ 15 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے، یہ 2019 میں ریلیز ہونے والی کسی
بھی فلم کا اب تک کا پہلے دن کا سب سے زیادہ بزنس ہے
دوسری جانب اداکار احمد علی اکبر اورمنشا پاشا کی کراچی کے گرد گھومتی
کرائم تھرلر فلم ’’لال کبوتر‘‘ بڑے اداکاروں کی غیرموجودگی کے باعث شائقین کی زیادہ تعداد کو متوجہ نہ کرسکی۔
تاہم لال کبوتر میں دو بڑی غلطیاں کی گئی ہیں، پہلی یہ کہ فلم کا نام بہت ہی موزوں اور کافی ہٹ کر ہے
جبکہ دوسری غلطی یہ کہ فلم کی کہانی شروع میں ودیا کی ’کہانی‘ جیسی لگتی ہے لیکن آ گے جا کر مکمل تبدیل ہوجاتی ہے۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *