Home / تازہ ترین / چلی برِاعظم امریکہ میں قدیم ترین انسانی پاؤں کے نشانات دریافت

چلی برِاعظم امریکہ میں قدیم ترین انسانی پاؤں کے نشانات دریافت

سانٹیاگو، چلی: محققین کے مطابق برِ اعظم امریکہ کے ملک چلی میں پندرہ ہزار پانچ سو سال پرانے انسانی پاؤں کے نشان (فٹ پرنٹ)ملے ہیں، جو اب تک کے امریکہ میں دریافت شدہ پاؤں کے نشانات میں سب سے قدیم ہیں۔

یہ فٹ پرنٹ سب سے پہلے ۰۱۰۲ میں آسٹرل یونیورسٹی کے ایک طالبِ علم نے دریافت کیے تھے لیکن اس وقت کے سائنسدانوں کا ماننا تھا کہ یہ کسی جانور کے پاؤں کے نشان بھی ہو سکتے ہیں۔

آسٹرل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پیلیانٹالوجسٹ ”کیرِن مورینو“ نے طالبِ علم کی اس دریافت اور تحقیق کا اچھی طرح مطالعہ کرنے کے بعد کہا کہ ”اس علاقے میں مختلف جانوروں کی ہڈیاں ملی ہیں جن میں سے بعض ناپید ہو چکے ہیں، لیکن یہ فٹ پرنٹ انسانی ہیں جو انسان کے یہاں بستے رہنے یا یہاں سے گزرنے کی علامت ہیں“۔

مورینو نے مزید کہا کہ ”یہ امریکہ میں ملنے والی انسانی موجودگی کی پہلی نشانی ہے جو بارہ ہزار ۰۰۰۲۱ سال سے زیادہ پرانی ہے“۔

Check Also

انوشکا شرما

انوشکا شرما ایک بھارتی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *