Home / تازہ ترین / اماراتی خاتون ستائیس 27 سال بعد قومہ سے اٹھ گئی

اماراتی خاتون ستائیس 27 سال بعد قومہ سے اٹھ گئی

متحدہ عرب امارات کی خاتون منیرہ عبداللہ ۱۹۹۱ میں اپنے بیٹے کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہی تھیں جب انکی گاڑی ایک سکول بس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں اس خاتو ن کے بیٹے کے سر پر چوٹ آئی لیکن وہ بچ گیا، لیکن یہ خاتون انتہائی زخمی حالت میں ہسپتال پہنچائی گئی، جہاں وہ قومہ میں چلی گئیں۔ بروز سوموار اس خاتون کی کہانی ابو ظہبی کے ”دی نیشنل نیوز پیپر“ میں شائع ہوئی۔

جب یہ خاتون قومہ میں گئیں تب ان کی عمر بتیس سال تھی، انہیں جرمنی کے ہسپتال میں نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا اور اب تک مصنوعی طریقوں سے انہیں زندہ رکھا گیا تھا۔

ایک تصویر میں یہ خاتون ویل چئیر پر بیٹھی دکھائی دیتی ہیں۔ منیرہ عبداللہ اب ابو ظہبی میں رہائش پذیر ہیں۔

Check Also

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *