Home / تازہ ترین / فلم کے کردار کیلئے ایک دن میں 20سگریٹس پینی پڑیں

فلم کے کردار کیلئے ایک دن میں 20سگریٹس پینی پڑیں

بھارتی ادارکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی نئی آنے والی فلم کے کردار کے لیے ایک دن میں 20 سگریٹس پینی پڑیں جبکہ اپنی اصل زندگی میں وہ سگریٹ نوشی سے دور رہتے ہیں۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کے پر کشش اداکار شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ سگریٹ نوشی سے دور رہتے ہیں جبکہ اُن کی اگلی آنے والی فلم کبیر سنگھ  میں اُن کا کردار ایسا ہے جس کے لیے انہوں نے ایک دن میں 20 سگریٹس پی ہیں۔
اداکار شاہد کپور نے بتایا کہ جس دن انہوں نےفلم کے سیٹ پر 20 سگریٹس پیں اس دن شوٹ سے گھر جانے سے قبل تقریباً 2 گھنٹے تک وہ نہائے ہیں پھر گھر گئے، اس کی وجہ انہوں نے بتائی کہ سگریٹ کی بو اُن کے منہ سے بالکل ختم ہوجائے اور اُن کے بچوں پر اس کا کوئی اثر نہ پڑے۔
اس کے علاوہ شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اسموکنگ کے حق میں نہیں ہیں، یہ صرف فلم میں اُن کے کردار کا حصہ ہے۔
واضح رہےکہ رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’کبیر سنگھ‘ میں شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
چند روز قبل فلم کا پہلا ٹیزرجاری ہوا تھا جس میں واضح نظر آرہا تھا کہ فلم میں شاہد کپور ایک بدتمیز اور شرابی آدمی کا کردار ادا کریں گے، جو اپنی محبت سے بچھڑ جانے کے بعد نشے کی لت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *