Home / تازہ ترین / بولی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان نے اکشے کمار کے ساتھ فلم کرنے کی شرط رکھ دی

بولی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان نے اکشے کمار کے ساتھ فلم کرنے کی شرط رکھ دی

بولی وڈ سپراسٹارز شاہ رخ خان اور اکشے کمار اپنے کیریئر میں کبھی ایک ساتھ کسی ایسی فلم میں کام کرتے نظر نہیں آئے جس میں ان دونوں نے مرکزی کردار نبھایا ہو۔

اکشے کمار اپنی فلموں میں سلمان خان، سیف علی خان اور اجے دیوگن تمام نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں، تاہم شاہ رخ خان کے ساتھ انہوں نے کوئی فلم نہیں کی، اس ہی طرح شاہ رخ خان نے بھی کسی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کام نہیں کیا۔

اس حوالے سے جب ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا تو اداکار کا کہنا تھا کہ کچھ ایسی شرائط ہیں جن کے پورے ہونے کے بعد ہی میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرسکتا ہوں۔

شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں اکشے کمار کی طرح صبح جلدی سو کر نہیں اٹھتا میں تو اس وقت سونے جاتا ہوں جس وقت اکشے کمار اٹھتے ہیں، ان کے دن کی شروعات جلدی ہوتی ہے، جب میں کام شروع کرتا ہوں، اکشے ختم کرکے گھر جارہا ہوتا ہے‘۔

اداکار کے مطابق ’ہر کوئی میری طرح رات کو شوٹنگ کرنا پسند نہیں کرتا، مجھے ایسے ہی کام کرنا پسند ہے، میں اسے بدل نہیں سکتا‘۔

جب شاہ رخ سے پوچھا گیا کہ اگر کبھی وہ اکشے کمار کے ساتھ کسی فلم پر کام کریں تو وہ کیا کریں گے، اس پر اداکار نے بتایا کہ ’اکشے کے ساتھ کام کرنے میں مزاح آئے گا، دونوں سیٹ پر ملیں گے ہی نہیں، وہ جارہا ہوگا اور میں آرہا ہوں گا، میں اکشے کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہتا ہوں لیکن ہمارے وقت نہیں مل پائیں گے‘

Check Also

انوشکا شرما

انوشکا شرما ایک بھارتی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *