Home / تازہ ترین / گوریلا سیلفی: گوریلا نے سیلفی کے لیے پوز دے دیا

گوریلا سیلفی: گوریلا نے سیلفی کے لیے پوز دے دیا

زیرِ نظر تصویر میں دو گوریلا سیلفی کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ واقعہ ویرونگا نیشنل پارک کے گوریلا یتیم خانے میں پیش آیا جہاں دو گوریلا نے اپنے رکھوالوں کے ساتھ سیلفی بنوائی، سیلفی میں دونوں گوریلا پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پارک کے ڈپٹی ڈائیرکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ’’ یہ گوریلا اپنے نگرانوں اور رکھوالوں کی نقل کرتے ہیں جنہوں نے انکے بچپن سے انکو پالا ہے اور انکی حفاظت کی ہے، یہ گوریلا انکو اپنے والدین سمجھتے ہیں‘‘۔

جب ان دونوں گوریلا کو پارک میں لایا گیا تب ان کی عمریں دو اور چار ماہ تھیں ، تب سے یہ رینجرز انکی حفاظت پر مامور ہیں۔

سیلفی میں دونوں گوریلا اپنے رکھوالوں کے ساتھ کھڑے ہوئے سیلفی کے لیے انداز دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔

Check Also

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *