Home / تازہ ترین / آسٹریلیا: ہرن کا حملہ ، مالک کی جان چلی گئی اور بیوی زخمی

آسٹریلیا: ہرن کا حملہ ، مالک کی جان چلی گئی اور بیوی زخمی

یہ واقعہ وکٹوریہ، آسٹریلیا میں بدھ کی صبح پیش آیا جب ایک ہرن نے اپنے ہی مالک پر حملہ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اطلاعات کے مطابق سینتالیس سالہ شخص اپنے ہرن کو چارہ ڈالنے گیا تھا جب ہرن نے اس پر حملہ کر دیا۔ جب اس شخص کی بیوی اس کی مدد کے لیے آئی تو ہرن نے اس پر بھی حملہ کر دیا اور اسے بھی شدید زخمی کر دیا۔ خاتون کو بر وقت ہسپتال منتقل کرنے کی بنا پر اس کی جان بچ گئی اور ابھی اس کی نگہداشت جاری ہے۔ لوکل میڈیا کے مطابق یہ خاتون اپنے بیٹے کے بر وقت پہنچ کر مدد کرنے سے جان بچانے میں کامیاب ہوئی، تاہم بہت زخمی ہوگئیں جب کہ ااس حملے میں ان کا بیٹا بچ گیا ۔ یہ ہرن اس چھ سال سے اس خاندان کے پاس تھا۔

تحقیقات کے مطابق یہ آسٹریلیا میں سنہ ۲۰۰۰ سے اب تک پہلا واقعہ ہے جس میں کسی ہرن نے انسان پر حملہ کیا اور انسان کو موت کے گھاٹ اتارادیا۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *