Home / تازہ ترین / چین میں دنیا کا سب سے نایاب کچھوا مر گیا

چین میں دنیا کا سب سے نایاب کچھوا مر گیا

چین کے چڑیا گھر میں موجود ’’ یانگسی ‘‘ نامی کچھوا مر گیا، یہ ایک مؤنث کچھوا تھا۔ یانگسی نامی یہ کچھوا دنیا کا نایا ب ترین کچھوا ہے، اس وقت دنیا میں اس کی کل تعداد چار تھی جن میں سے دو چین کے ایک چڑیا گھر میں جب کہ باقی دو ویتنام کے جنگلات میں موجود تھے۔ جن میں سے ’’ رفیٹس سونہوئی ‘‘ نامی اس مؤنث کچھوے کی ہلاکت کے بعد اب دنیا میں صرف تین یانگسی کچھوے بچے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس کچھوے کو بچانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن نوے سالہ رفیٹس سونہوئی کو بچایا نہیں جا سکا ۔ کچھوے کی یہ نایاب نسل ناپید ہونے کے قریب ہے اس اس کی بڑی وجہ اس کا بہت زیادہ شکار اور اس کے ما حول کی تباہی ہے۔

ماہرین اس کچھوے کی ہلاکت کی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے ریسرچ کے لیے اس کا ’’ اوورین ٹشو ‘‘حاصل کر لیا ہے۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *