Home / تازہ ترین / دنیا کی پہلی خاتون جس نے روبوٹ کی مدد سے بچے کو جنم دے دیا

دنیا کی پہلی خاتون جس نے روبوٹ کی مدد سے بچے کو جنم دے دیا

میڈیکل کی دنیا میں سائنسدانوں نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ سویڈن میں ایک خاتون میں روبوٹ کے ذریعے رحم ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا جس نے اب ایک صحت مند بچے کو جنم دے دیا ہے۔ یہ میڈیکل سائنس میں پہلا موقع ہے کہ روبوٹ کے ذریعے کسی خاتون کے جسم میں بچے دانی ٹرانسپلانٹ کی گئی اور اس خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا۔ اس خاتون کے ہاں 36ہفتے کے حمل کے بعد آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی
پیدائش کے وقت بچے کا وزن 2.9 کلوگرام تھا اور وہ مکمل صحت مند تھا۔2017ء میں ساہلگرینسکا یونیورسٹی ہسپتال کے ماہرین نے اس خاتون کے جسم میں روبوٹ کے ذریعے بچے دانی ٹرانسپلانٹ کی تھی اور انہی ماہرین نے اس خاتون کے حاملہ ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔ یہ خاتون بانجھ تھی اور اس میں ایک حادثے کا شکار ہونے والی خاتون کی بچے دانی ٹرانسپلانٹ کی گئی تھی اور بعد ازاں آئی وی ایف کے ذریعے یہ خاتون حاملہ ہوئی۔ رحم ٹرانسپلانٹ ہونے کے 10 ماہ بعد ماہرین نے لیبارٹری میں بچے کا ایمبریو بنا کر سرجری کے ذریعے اس کے جسم میں رکھا۔ خاتون میں بچے دانی ٹرانسپلانٹ کرنے اور پھر آئی وی ایف کے ذریعے اسے ماں بننے میں مدد دینے والی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ پروفیسر میٹس برین سٹرام کا کہنا تھا کہ آج طبی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ آج یہ ثابت ہو گیا ہے کہ روبوٹ کی مدد سے سرجری کرنے کی تکنیک قابل عمل طریقہ ہے۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *