Home / انٹرنیشنل / اٹلی کی پولیس نے پکڑی ایسی جعل سازی کہ پڑھ کر سر چکرا جائے

اٹلی کی پولیس نے پکڑی ایسی جعل سازی کہ پڑھ کر سر چکرا جائے

اٹلی کی پولیس نے پلیرمو کے علاقی میں چونتیس 34 لوگوں کو جعل سازی کرنے پر گرفتار کیا۔ جعل سازوں کے اس گروہ پر الزام ہے کہ یہ لوگ سڑک پر جعلی حادثات کرواتے تھے، اور اس حادثہ میں لوگوں کو زخمی کرتے تھے۔ ان جعلی حادثات میں زخمی ہونے والوں کے پہلے سے اس گروہ سے معاملات طے ہوتے تھے۔ یہ گروہ ان لوگوں کو خاطر خواہ میڈیکل رپورٹ بنوانے میں اور پھر انشورنس کے پیسے حاصل کرنے کے لیے وکیل مہیا کر دیتا تھا۔ پھر ان لوگوں کو انشورنس سے حاصل ہونے والی رقم میں سے چند سویوروز مل جاتے تھے جب کہ باقی کے ہزاروں یوروز یہ گروہ ہڑپ کر جاتا تھا۔

روڈ حادثات کے علاوہ بھی یہ گروہ لوگوں کو الگ الگ طریقوں سے ایسے زخمی کرتا رہا ہے کہ ان کی انشورنس کے پیسے حاصل کیے جا سکیں۔ رپورٹس کے مطابق اب تک یہ لوگ پچاس سے زیادہ لوگوں کو برے طریقے سے زخمی کر کے ان کی انشورنس کے پیسے حاصل کر چکے ہیں۔

اس گروہ کا طریقہ واردات یہ ہے کہ یہ ایسے لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں جو نشہ کے عادی، شراب کے عادی، دماغی مریض یا اور کسی خطرناک بیماری کا شکار ہوتے ہیں اور ان کو پیسوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔

یہ گروہ ان لوگوں سے ڈیل کرتا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی حادثہ کیا جائے گا، پھر ان کی میڈیکل رپورٹ تیار کی جائے گی اور پھر ان کو وکیل مہیا کیا جائے گا جو ان کو انشورنس کمپنی سے ان کی رقم حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ رقم حاصل ہونے کے بعد رقم کا کچھ حصہ ان کو ادا کر دیا جائے گا اور باقی حصہ اس گروہ کی ملکیت ہوگا۔

اب تک جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان میں ڈاکٹرز، سائیکوتھیراپسٹ اور وکیل بھی شامل ہیں جو اس جعل سازی میں متعلقہ مدد فراہم کرتے رہے ہیں۔

Check Also

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *