Home / Uncategorized / امریکی سینیٹ میں900کھرب روپے کا دفاعی بجٹ منظورپاکستان کیلئےامریکی امداد میں کمی

امریکی سینیٹ میں900کھرب روپے کا دفاعی بجٹ منظورپاکستان کیلئےامریکی امداد میں کمی

امریکی سینیٹ میں900کھرب روپے کا دفاعی بجٹ منظورپاکستان کیلئےامریکی امداد میں کمی

امریکی ایوان نمائندگان کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی 716 ارب ڈالر   سے زائد کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا، جسے صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے وائٹ ہاؤس بھیج دیا گیا، جس کے بعد یہ قانون کی حیثیت اختیار کرلے گا۔دفاعی بل 10 کے مقابلے میں 87 ووٹوں سے منظور ہوا، قرارداد میں امریکی فوج کے لیے 77 نئے ʼایف 35ʼ لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے ساڑھے 7 ارب ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ پاکستان کی امداد میں کٹوتی کر کے 15کروڑ ڈالرز  مختص کیے گئے

یہ رقم ماضی میں امریکا کی جانب سے پاکستان کو سیکیورٹی اور کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں دی جانے والی امداد سے کہیں کم ہے، جو 75 کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک ہوا کرتی تھی۔امریکا کی جانب سے وقتاً فوقتاً پاکستان سے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے

Check Also

شاہ فیصل

فیصل بن عبدالعزیز السعود 14اپریل1906 کو اس وقت کے نجد امارات کے شہر ریاض میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *