Home / ادب وثقافت / دوبارہ گنتی میں شاہ فرمان کو شکست، اے این پی کے خوشدل خان کامیاب

دوبارہ گنتی میں شاہ فرمان کو شکست، اے این پی کے خوشدل خان کامیاب

 دوبارہ گنتی میں شاہ فرمان کو شکست، اے این پی کے خوشدل خان کامیاب

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 میں تحریک انصاف کے امیدوارشاہ فرمان اپنے مخالف اے این پی کے امیدوارخوش دل خان سے 47 ووٹ کے فرق سے کامیاب قرارپائے تھےاے این پی کے خوشدل خان نے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس پر ریٹرننگ افسر نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس میں خوشدل خان اپنے حریف شاہ فرمان پر سبقت لے گئے ہیں۔ریٹرننگ افسر کے مطابق پی کے 70 میں دوبارہ گنتی کے بعد خوشدل خان 187 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوگئے ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کوواضح برتری حاصل ہے اورشاہ فرمان بھی خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے امیدواروں میں شامل تھے تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں 66 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے تاہم شاہ فرمان کی شکست کے بعد اس کی ایک نشست کم ہوگئی ہے جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کی خیبرپختونخوااسمبلی میں نشستوں کی تعداد اب 7 ہوگئی ہے۔

Check Also

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *