Home / تازہ ترین / محمد بشیر کی نواز شریف کے خلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سے معذرت

محمد بشیر کی نواز شریف کے خلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سے معذرت

جج محمد بشیر نے درخواست کی ہے کہ انھیں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف بقیہ ریفرنسز کی سماعت سے الگ کر دیا جائے ایون فیلڈ فلیٹس ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف فیصلہ دے کر انھیں سزا سنائی تھی جس کے بعد سے یہ تینوں اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیںعدالت نے نواز شریف کو دو مختلف شیڈول کے تحت دس برس اور ایک برس، مریم نواز کو سات برس اور ایک برس جبکہ ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر کو ایک برس قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ انھیں العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کی سماعت سے الگ کر کے یہ ریفرنس دوسری عدالت میں منتقل کر دیے جائیں اسلام آباد ہائیکو رٹ میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر عجلت میں سزائیں سنائیں

Check Also

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *