Home / انٹرنیشنل / یورپین یونین ایران کے ساتھ کھڑا ہے، جوہری ہتھیاروں کے معاہدے میں ایران سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے

یورپین یونین ایران کے ساتھ کھڑا ہے، جوہری ہتھیاروں کے معاہدے میں ایران سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے

یورپین یونین کے سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ یورپین یونین ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کو اس کی اصلی حالت میں قائم رکھنا چاہتی ہے، اور امریکہ کی طرف سے ایران پر لگائی گئی معاشی پابندیوں میں ایران کا ساتھ دے کر ایران کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے بھی یورپین یونین کے ممالک اپنا کردار ادا کریں گے۔ یورپین یونین کی طرف سے یہ ردِ عمل تب آیا جب ایران نے جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کی چند شرائط سے پیچھے ہٹ جانے اور اپنے یورینیم کی پیداوار کو بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا اعلان کیا۔

بدھ کے روز ایران حکومت کی جنب سے اعلان کیا گیا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے معاہدے (JCPOA,2015) کی چند شرائط سے پیچھے ہٹ رہا ہے، اور اگر اس معاہدے کا حصہ ممالک نے ایران سے کیے گئے وعدے پورے نہ کیے تو ایران اگلے ساٹھ روز میں اس معاہدے سے مکمل طور پر پیچھے ہٹ جائے گا۔

یورپین یونین کے ممالک نے اعلان کیا ہے کہ ہم کسی بھی امریکی دھمکی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران سے (JCPOA,2015) کے تحت کیے گئے وعدے پورے کریں گے، اور ایرانی معیشت کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ یورپین یونین کے ممالک نے کہا کہ ہم جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پر قائم ہیں، ہم کسی امریکی پابندیوں سے نہیں ڈرتے۔

ایران کی طرف سیکہا گیا کہ ایران نے اس معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا صرف اس لیے کہا کیونکہ امریکہ اس معاہدے سے پیچھے ہٹ کر ایران پر عالمی پابندیاں عائد کر رہا ہے، اور اب تک کوئی بھی ملک ایران کے حق میں امریکہ کے خلاف نہیں بولا۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *