Home / انٹرنیشنل / ”ہم امریکہ کی مرضی کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں“، چین نے ٹرمپ کی نئی دھمکیوں کا جواب دے دیا

”ہم امریکہ کی مرضی کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں“، چین نے ٹرمپ کی نئی دھمکیوں کا جواب دے دیا

چین نے ٹرمپ کی نئے دھمکی کا فوری طور پر جواب دے دیا۔ چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ چین مذاکرات سے بھاگنے یا مذاکرات کی ناکامی چاہتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس لزام کے ساتھ دھمکی دی تھی کہ چین پر مزید نرخناموں (معاشی) پابندیاں عائد کی جائیں گی، جس پر چین نے کہا کہ چین امریکہ سے ڈر کر جھکنے والا نہیں ہے۔ یاد رہے کہ چین کے نائب پریمیئر ”لیو ہان“ اس وقت امریکہ میں اسی معاشی صورتِ حال پر مذاکرات کے لیے گئے ہوئے ہیں۔

چینی وزارتِ معیشت کے ترجمان ”گا ؤ فینگ“ نے جمعرات کے روز میڈیا کو بتایا کہ ”امریکہ نے چین پر کئی الزامات لگائے ہیں، جیسا کہ ”(معاہدے سے)پیچھے ہٹ جانا“، ”اپنی زبان سے مکر جانا“وغیرہ۔چین پر بہت سی وعدہ خلافیوں کا الزام لگایا گیا ہے“۔

گاؤ فینگ نے مزید کہا کہ”چین کسی دباؤ کے آگے جھکنے والا نہیں ہے، ہم اپنے مفادات کی حفاظت کا عزم بھی رکھتے ہیں اور قابلیت بھی۔ اور ہم ہر ممکنہ حالات سے نمٹنے کی تیاری میں ہیں“۔

یاد رہے کہ امریکہ نے اس ہفتے 200بلین ڈالر کی چینی اشیا ء کے نرخنامے 10فیصد سے بڑھا کر 25فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی خبر دار کیا ہے کہ چین ضروری اقدامات کرے ورنہ امریکہ اور مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔

امریکہ اور چینی وفد کے مابین امریکہ میں مذاکرات جاری ہیں، امریکہ کا نرخنامے بڑھانے کا فیصلہ جمعہ کے روز عمل در آمد ہونا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا چین اور امریکہ کے مابین جاری معاشی جنگ میں کچھ بہتری آتی ہے یا نہیں۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *