Home / انٹرنیشنل / چین امریکہ معاشی جنگ، ٹرمپ نے وہ کر دکھایا جس کا خطرہ تھا، چین نے بھی بھر پور جواب دینے کا اعلان کر دیا

چین امریکہ معاشی جنگ، ٹرمپ نے وہ کر دکھایا جس کا خطرہ تھا، چین نے بھی بھر پور جواب دینے کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے مطابق چینی درآمد ہونے والی اشیاء پر نرخنامے بڑھا دیے گئے۔ یہ فیصلہ پچھلے ہفتے کیا گیا تھا، جس نے بروز جمعہ عمل پذیر ہونا تھا۔ جمعہ والے دن یہ فیصلہ عمل پذیر ہوگیا ہے۔ جس کے بدلے میں بیجنگ نے کہا ہے کہ چین خاطرِ خواہ جواب دے گا، امریکہ کے اس عمل کا ردِ عمل دے گا۔ چین اور امریکہ کے مابین ٹیکنالوجیکل اور معاشی جنگ جاری ہے، امریکہ کا نرخنامے بڑھا دینے کا فیصلہ چین کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 200 بلین ڈالر کی چینی اشیاء پر نرخنامے 10فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی ہے۔ جس پر چین نے کہا ہے کہ چین امریکہ کے اس فیصلے کا جواب دے گا۔

امریکہ نے مذاکرات کے آغاز میں چین پر معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔ امریکہ نے کہا تھا کہ چین اپنی زبان پر قائم نہیں رہا اور معاہدوں سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ امریکہ نے کہا تھا کہ اسی وجہ سے امریکہ چین کی معیشت پر نرخناموں پر قیمت بڑھا کر حملہ کرے گا، امریکہ نے جمعہ کے دن یہ نرخنامے بڑھانے کا اعلان کیا تھا، چینی نائب پریمیئر امریکہ دورہ پر گئے تھے انھوں نے کہا تھا کہ کوشش کریں گے کہ یہ نرخنامے نہ بڑھیں اور دونوں ممالک کے مابین معاشی صورتِ حال مزید خراب نہ ہو۔

تاہم جمعہ کے روز یہ نرخنامے بڑھا دیے گئے جس کے بعد چین نے اعلان کیا ہے کہ چین بھی اب اس جنگ میں امریکہ سے نمٹنے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائے گا۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

One comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *