Home / انٹرنیشنل / پاکستان: گستاخی کے جرم میں سزا یافتہ عیسائی خاتون پاکستان سے چلی گئی

پاکستان: گستاخی کے جرم میں سزا یافتہ عیسائی خاتون پاکستان سے چلی گئی

اسلام آباد: عیسائی خاتون آسیہ بی بی جنھوں نے گستاخیِ کے جرم میں آٹھ سال قید کی سزا کاٹی تھی، پاکستان سے آزادی حاصل کر کے چلی گئی ہیں۔ آسیہ بی بی پاکستان سے کینیڈا چلی گئی ہیں، جہاں ان کہ بیٹیوں نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستانی حکام نے بدھ کے روز تصدیق کی۔

آسیہ بی بی کو 2009 میں گستاخی کے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، اس سزا کو پچھلے سال سپریم کورٹ نے شواہد نہ ہونے کی بنا پر ختم کر دیاتھا، اور اس کے بعد سے اب تک آسیہ حفاظتی گرفت میں تھیں۔

آسیہ بی بی کے حق میں اور ان کے خلاف بھی کئی تحریکیں چلیں، جہاں بے شمار لوگ ان کو سزا دلوانا چاہتے تھے وہیں متعدد لوگ ان کی رہائی کے حق میں بھی تھے۔

متعدد ذرائع سے تصدیق کی جا چکی ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان سے جا چکی ہیں اور کینیڈا پہنچ چکی ہیں۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *