close(x)

Home / شہر / اسلام آباد / پاکستانی نژاد مہرین آسٹریلیا کی پہلی مسلم خاتون سینیٹر منتخب

پاکستانی نژاد مہرین آسٹریلیا کی پہلی مسلم خاتون سینیٹر منتخب

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی سینیٹ میں پہلی بار مسلم خاتون رکن سینیٹ بن گئی ہیں۔ مہرین فاروقی گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیں اور نیو ساؤتھ ویلز سے سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مہرین فاروقی اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گی۔ مہرین فاروقی 1992 میں پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوئیں اور بطور استاد اور انجینئر اپنے کرئیر کا آغاز کیا۔

مہرین فاروقی نے طوفانی پانی، ری سائیکلنگ، سائیکل ویز اور ہائیڈرو پاور انفرا اسٹرکچر سمیت انجینئرنگ کے مختلف پراجیکٹس میں مرکزی کردار ادا کیا۔

انہوں نے نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز سے ماحولیاتی انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کیا۔

Check Also

SAMSUNG Galaxy Tab Active2 8″ Ruggedized Tablet Wi-Fi 16GB, Black (SM-T390NZKAXAR)

SAMSUNG Galaxy Tab Active2 8″ Ruggedized Tablet Wi-Fi 16GB, Black (SM-T390NZKAXAR) https://amzn.to/39A8Tu1 Visit the Samsung …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *