نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے معاملے پراتفاق رائے کیلئے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنمائوں کااجلاس آج پھر ہورہا ہے۔
اس سے پہلے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت اسلام آباد میں پارلیمانی رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آئینی ترمیم کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور پارلیمانی رہنمائوں نے اپنی تجاویز پیش کیں تاہم انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اپنی متعلقہ جماعتوں کے ساتھ مزید مشاورت کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔