Home / انٹرنیشنل / روس: ”وکٹری ڈے“ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں پریڈ کی گئی، روسی صدرولادی میئر پوٹن کا خطاب

روس: ”وکٹری ڈے“ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں پریڈ کی گئی، روسی صدرولادی میئر پوٹن کا خطاب

روس کے مختلف شہروں میں وکٹری ڈے (Victory Day)کے موقع پر پریڈ کی گئی، ماسکو میں ڑید سکوائر کے مقام پر پریڈ میں روسی صدر ولادی میئر پوٹن بھی موجود تھے۔ انھوں نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اپنی مسلح افواج کواور مضبوط کرے گا، اپنی مسلح افواج کی طاقت مزید بڑھانے کے لیے مکمل کوششیں کرے گا۔

پوٹن نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ”ہم نے ہمیشہ اپنی افواج کی اعلیٰ جنگی صلاحیتوں کو یقینی بنانے کی ہر ضروری کوشش کی ہے اور ہم ہمیشہ ایسا کرتے ہیں گے“۔ انھوں نے مزید کہا کہ” روس ہر اس ملک کا تعاون کرنے کے لیے تیا ر ہے جو دہشتگردی، نیو -ناسزم اور شدت پسندی کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں“۔

جمعرات کے دن کی گئی اس پریڈ کے ساتھ ہی نازی (Nazi-Germany) کی جنگ ِ عظیم دوم میں شکست کے چوہتر74سال مکمل ہوگئے۔ روس اس جنگ میں 13,000فوجیوں اور130بڑے جنگی ہتھیاروں کے ساتھ شامل ہوا تھا، جن میں مشہور روسی ٹینک T-34 بھی شامل تھا۔

روس کے درجنوں شہروں میں اس عظیم دن کا جشن منایا گیا اور لاکھوں لوگوں نے روسی صدر ولادی میئر پوٹن کا خطاب سنا۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *