close(x)

Home / شہر / اسلام آباد / تحریک انصاف کے اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

تحریک انصاف کے اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

سبکدوش ہونے والے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جہاں خفیہ رائے شماری کے ذریعے پہلے مرحلے میں اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر جبکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سید خورشید شاہ کو اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

موجودہ اسپیکر ایاز صادق نئے اسپیکر کے انتخاب تک اجلاس کی صدارت کریں گے، جس کے بعد نومنتخب اسپیکر، قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کروائیں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے لیے قاسم سوری اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سعد محمود کو نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اراکین اسمبلی ایوان میں موجود ہیں۔

اجلاس کے آغاز پر 5 منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا، جو کسی وجہ سے 13 اگست کو حلف نہیں اٹھاسکے تھے۔

Check Also

کوروناوائرس سےحالات بے قابو، پاکستان کو مکمل طور پر لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مسئلہ ایک چیلنج ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *