Home / بزنس / اٹلس ہونڈا کمپنی کا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اٹلس ہونڈا کمپنی کا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

کار ساز ادارے اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 400 سے 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
اٹلس ہونڈا کپمنی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 70 ہزار 900، سی ڈی ڈریم کی قیمت 74 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 96 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
اس سے قبل سی ڈی 70 کی قیمت 70 ہزار 500 روپے، سی ڈی ڈریم کی قیمت 74 ہزار 500 روپے اور ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 96 ہزار 500 روپے تھی۔
اس کے علاوہ سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزا روپے، سی جی 125 ایس سپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 900 روپے، سی بی 125 ایف کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 500 روپے، سی بی 125 ایف سپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت ایک لاکھ 93 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ہونڈا سی جی 125، سی جی 125 ایس، سی جی 125 ایس سپیشل ایڈیشن، سی بی 125 ایف اور سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمتوں میں ڈیڑھ ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اٹلس ہونڈا نے رواں سال یکم مارچ کو اپنے مختلف موٹر سائیکل ماڈلز کی قیمت میں 600 سے 2 ہزار روپے اضافہ کیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال 2018ء میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *