Home / انٹرنیشنل / امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور میرائل سسٹم بھیج دیا، امریکہ ایران کے کسی بھی اقدام سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار، جنگ کا خطرہ

امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور میرائل سسٹم بھیج دیا، امریکہ ایران کے کسی بھی اقدام سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار، جنگ کا خطرہ

امریکہ ایران سے جاری کشمکش کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنا ”پیٹریٹ میرائل ڈیفینس سسٹم“بھیج رہا ہے۔ جنگی بحری بیڑا”یو ایس ایس آرلنگٹن“ اپنی متعدد بحری اوربری گاڑیوں اور جنگی جہازوں کے ساتھ ”خلیج“ میں پہلے سے موجود امریکی جنگی بحری بیڑے ”یو ایس ایس ابراہم لنکن“ کے ساتھ شامل ہوجائے گا۔ پینٹاگون کے مطابق امریکی بی52- بمبار پہلے سے قطر میں پہنچ چکے ہیں۔

امریکہ کے مطابق یہ سب امریکہ کی افواج اور مفادات کی ایران سے حفاظت کے لیے ہے۔ ایران نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ اگر ایران کے لیے معاشی یا دیگر مسائل پیدا کرتا رہے گا تو ایران مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج کے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے، اور اگر امریکہ عالمی منڈی سے ایرانی تیل ختم کرے گا تو ایران مشرقِ وسطیٰ سے امریکی تیل کی ترسیل روک دے گا۔

مزید ایران نے امریکی افواج کو دہشتگرد قرار دیا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکی افواج،امریکی مفادات اور مشرقِ وسطیٰ سے ترسیلات کو ایران سے خطرہ ہے، اور اسی خطرے سے نمٹنے کے لیے یہ جنگی سامان اور فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ ایران نے اگر کوئی جارحیت دکھائی تو امریکہ اپنے مفادات کو بچانے کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

جبکہ ایران نے امریکہ کے ان سب فیصلوں، بیانات اور افواج کی تعیناتی کو ”نفسیاتی جنگ“ کہا، ایران نے تمام امریکی الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *